Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شہرت یافتہ باڈی بلڈر چیمپیئن شپ کے دوران لقمہ اجل بن گیا

جوہانسبرگ :جنوبی افریقہ میں ایک تن ساز چیمپیئن شپ میں مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گر کر دم توڑ گیا۔ جنوبی افریقہ کے جونیئر باڈی بلڈر سفیسولنگیلوتھابیت چیمپیئن شپ میں شریک تھے۔ اس دوران اسٹیج پر ان کی آمد کا اعلان کیا گیا۔ سفیسو پرجوش انداز میں آئے اور تماشائیوں کو محظوظ کرنے کے لئے فضا میں الٹی چھلانگ لگائی کہ اس دوران ان کا توازن بگڑگیا اور وہ کمر کے بل گر گیا۔ ممکنہ طور پر بری طرح گرنے سے ان کی گردن کو جھٹکا لگا اور اس سے قبل اس کے ساتھی اسے اٹھانے کے لئے آتے وہ وہیں پڑے پڑے چند لمحوں میں دم توڑ گیا۔ اس معاملے کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ کافی دیر تک تماشائی اور منتظمین یہی سمجھتے رہے کہ وہ ابھی اٹھ کھڑا ہوگا لیکن جب اس نے اٹھنے میں دیر کی تو اس کے اسٹاف کے ارکان اس کے قریب گئے اور پتہ چلا کہ وہ بے ہوش ہے اور پھر اسی دوران وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ سفیسوتھابیت آئی ایف ایف بی کی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں جونیئر ورلڈ چیمپئین بھی رہ چکا ہے۔

شیئر: