Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

106سالہ پرانا فروٹ کیک

آکلینڈ.... نیوزی لینڈ میں محققین کا کہنا ہے کہ وہ انٹارکٹیکا میں برف میں جم جانے والے 106سال پرانے فروٹ کیک پر تجربہ کررہے ہیں۔جو اب تک بالکل محفوظ ہے۔ اب بھی خوشبو آتی ہے اور کھانے کے بھی لائق ہے۔ انکا کہناہے کہ انٹارکٹیک میں ایک جماعت اپنے ساتھ کیک لے گئی تھی۔ جسے کھایا نہیں گیا تھا اورا یسے ہی چھوڑ دیا گیا تھا۔ حالیہ برسوں میں چند لوگوں نے اسے برف کے نیچے دیکھا تو نکال لیا اور پھر ہم نے اس پر تحقیق کی۔ خیال ہے کہ جو لوگ یہ کیک لیکر وہاں گئے تھے وہ انٹارکٹیک کے بارے میں معلومات جمع کررہے تھے۔ یہ ٹیم 1911ءمیں وہاں پہنچی تھی اور انہوں نے وہاں ایک چھوٹی سی جھونپڑی بناکر قیام کیا تھا۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ انٹارکٹیک میں ا تنا پرانا کیک جو منجمد ہوچکا تھا پایا جانا باعث حیرت نہیں۔

شیئر: