Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچھڑے کو قتل کرنیوالا وحشی

ساﺅتھ یارکشائر ..... ڈاکو نے ایک باڑے میں داخل ہوکر گائے کے 4مہینے کے بچے کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ یہ جانور اپنے سر اور جسم پر لگنے والی ان گولیوں کے نتیجے میں مر گیا۔67سالہ ایک کسان نے جو باڑے کا مالک تھا دن دہاڑے ہونے والی اس کارروائی پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ا ور میرے دیگر ساتھی ایک گھنٹے کیلئے لنچ بریک پر گئے ہوئے تھے۔ اسکا کہناتھا کہ سب سے پہلے میرے بھائی نے دیکھا کہ بچھڑازخمی ہے ۔ اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی گئی لیکن چند گھنٹوں بعد وہ مر گیا۔ جس نے بھی اس کو دیکھا حیران ہوا۔ پولیس کو طلب کیا گیا جس نے مذبح خانے سے ایک شخص کو بلایا۔ ابھی تک قاتل کا پتہ نہیں چل سکا ۔ نہ ہی یہ معلوم ہوسکا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ پولیس نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالدی ہیں جسے اب تک ساڑھے 3لاکھ لوگوں نے دیکھ کر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: