Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپیک پلس ممالک کا نومبر کے لیے تیل کی پیداوار برقرار رکھنے پر اتفاق

اجلاس میں بین الاقوامی مارکیٹ کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو :عرب نیوز)
اوپیک پلس ممالک نے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں نومبر کے لیے ستمبر 2026 کی پیداوار کی سطح  برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوپیک پلس کے سات رُکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان، جنہوں نے اپریل اور نومبر 2023 میں اضافی رضاکارانہ پیداوار کا اعلان کیا تھا، نے 4 اکتوبر کو ورچوئل اجلاس منعقد کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں بین الاقوامی مارکیٹ کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا اور انرجی مارکیٹ کے استحکام کے لیے تعاون کی توثیق کی گئی۔ جولائی اور اگست 2026 میں خام تیل کی پیداوار کے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس نے انرجی سپلائی کی مسلسل اور بلا تعطل روانی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی آبی گزر گاہوں کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انرجی انفرا سٹرکچر کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے تعاون کے اعلامیے کی مکمل پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا جس میں اضافی رضاکارانہ پیداوار ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں جس کی نگرانی مشترکہ وزارتی مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی۔
اوپیک پلس کے ممالک مارکیٹ کی صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے ملاقاتیں جاری رکھیں گے۔ ساتوں ممالک کا اگلا اجلاس 29 نومبر 2026 کو ہوگا۔

 

شیئر: