Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتیش کمار این ڈی اے میں شامل ہونگے

نئی دہلی ....جے ڈی یو ذرائع کا کہناہے کہ پارٹی جلد ہی باضابطہ طور پر بی جے پی کی قیادت میں بنائے گئے محاذ این ڈی اے میں شامل ہونے کے فیصلے کا اعلان کریگی۔ جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کا اجلاس 19اگست کو پٹنہ میں ہوگا۔ذرائع کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا پارٹی مودی کابینہ میں بھی شریک ہوگی تو انکا کہنا تھا کہ یہ تو فطری عمل ہے ۔جب بہار کی حکومت میں ہم لوگ شریک ہیں تو ہماری پارٹی بھی مرکزی حکومت میں حصہ بنے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بہار او رجے ڈی یو کے سربراہ نتیش کمار نے وزیراعظم مودی اور بی جے پی کے صدر امیت شا سے ملاقاتیں کی تھیں۔ نئی حکومت بنانے کے بعد نتیش کا یہ دہلی کا پہلا دورہ تھا۔ انہوں نے ملاقات کے بعد کہا کہ یہ خیر سگالی ملاقات تھی اور وہ وزیراعظم سے بہار کے ترقیاتی پروگرام پر بات چیت کیلئے اس ماہ دوبارہ دہلی آئیں گے۔ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے امیت شاسے ملاقات کی اور ان سے ریاست میں سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔ 

شیئر: