Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کیلئے 25ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج

  کراچی... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی کے لئے25ارب روپے کے پیکیج کا ا علان کیا ہے۔ حیدرآباد کو 5 ارب روپے کا پیکیج دیا جائے گا۔ ترقیاتی پیکیج پر گورنر سندھ کی زیر نگرانی جلد کام شروع کیا جائے گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن وامان کے قیام کے لئے مشاورت کی گئی ۔شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کے لئے بات چیت ہوئی ہے ۔سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزارت عظمی کے انتخاب میںغیر مشروط حمایت کی ۔ ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے۔ اس کی مشکلات کو حل کیا جائے گا ۔ متحدہ کے وفد نے ملاقات میں اپنی مشکلات کا ذکر کیا ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب تک پارٹی چاہے گی، وزیر اعظم رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے گھر جا رہے ہیں ،کسی ادارے کو ٹارگٹ نہیں کیا۔ گورنر سندھ فاق کے نمائندے ہیں ،سیاسی کردار ادا نہیں کررہے۔ قبل ازیں گورنرہاوس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر محمد زبیر ، وزیراعلی مراد علی شاہ ،ایم کیو ایم پاکستان کے وفد اور تاجر برادری کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

 

شیئر: