Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس:آئس ہاکی کا میدان اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا

 
سوچی:ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے۔ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں روسی شہر سوچی میں ہونے والے آئس ہاکی کے ایک میچ کے دوران دیکھنے میں آیا جس میں میزبان روس اور کینیڈا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔میچ اختتامی مراحل میں تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان چھوٹے سے جھگڑے سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جہاں مد مقابل کھلاڑیوں نے کھل کر لاتوں اور گھونسوں کا استعمال کیا۔کہیں کوئی کسی کی ہاکی اسٹک سے دھنائی کرتا نظر آیا تو کوئی فلائنگ ککس اور گھونسوں سے مخالف ٹیم پر بھاری پڑتا دکھائی دیا ۔اس موقع پر میچ ریفریز نے غیر معمولی صبرو تحمل اور بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا ۔
 

شیئر: