Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ،وین میں آگ،ایک خاندان کے 6 افراد ہلاک

کراچی... کراچی کے علاقے گارڈن جیلانی مسجد کے قریب مسافر وین میں آ تشزدگی سے ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 2خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔بدقسمت خاندان پکنک کے لئے ہاکس بے جا رہا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ محمد سلیم اس کی اہلیہ 40 سالہ نیلوفر، 2بیٹے 2 سالہ عبدالہادی اور14 سالہ شہریار، محمد سلیم کی بھابی45 سالہ بینش اوراس کی بیٹی 14 سالہ مہوش شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق البیلہ چوک کے رہائشی 2 خاندان پکنک کے لئے جارہے تھے کہ گارڈن کے مقام پر گیس سلینڈر اچانک لیک ہونے سے وین میں آگ لگی ۔وین ڈرائیور اور آگے بیٹھے 2بچوں نے گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچائی لیکن پیچھے بیٹھے 6 افراد باہر نہ نکل سکے۔ جھلس کر موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ وزیراعلی سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

شیئر: