واشنگٹن۔۔۔۔ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم 14 افراد ہلاک اور43 زخمی ہوگئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے تازہ واقعات انڈیانا، میشی گن، کیلیفورنیا اور نیوجرسی میں پیش آئے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 249 واقعات پیش آئے جن میں9500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔