Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کی ترکیہ کے وزیر ماحولیات سے ملاقات

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر توانائی، صنعت و معدنی وسائل شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے ترکیہ کے شہر انطالیہ ترکیہ کے وزیر ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کوروم سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر توانائی ترکیہ میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے 31 ویں اجلاس (کوپ 31 ) میں شرکت کررہے ہیں۔
 ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ کانفرنس کی تازہ پیش رفت اور پیرس معاہدے کے اہداف کے حصول کے لیے جاری کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پربھی زور دیا کہ ان کوششوں میں مختلف ممالک کے قومی حالات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن اور جامع نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

شیئر: