Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ٹیسٹ: ہند کے 487رنز کے جواب میں سری لنکا فالو آن پر مجبور

پالے کیلے:ہندنے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو فالو آن کر دیا۔ ہند نے 6وکٹوں کے نقصان پر 329رنز سے دوسرے دن کا آغاز کیا اور جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔شیکھر دھون کے بعد ہریدک پانڈیا نے بھی شاندار سنچری 108رنز بنائے۔ ہند نے پہلی اننگز میں 487رنز بنائے۔میزبان ٹیم نے محتاط انداز سے پہلی اننگز کا آغازکیا لیکن ہند نے اس کی کوئی ترکیب کامیاب نہ ہونے دی۔محمد شامی اور پانڈیا نے سری لنکن ٹاپ آرڈر کی دھجیاں بکھیر دیں جب 38رنز پر سری لنکا کے 4کھلاڑی واپس پویلین بھیج دیئے۔ کپتان چندی مل کے48رنزکے علاوہ کوئی کھلاڑی کھل کر نہ کھیل سکا ، 6کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 135رنز پر آوٹ ہوگئی۔ ہند کی جانب سے کلدیپ یادو نے 4وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شامی اور ایشون نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سری لنکا نے فالوآن کے بعد دوسری اننگز کا آغاز کیا تو دوسرے دن کے اختتام پر 19رنز کے بدلے ایک وکٹ گنوا چکی تھی۔میچ پر ہندوستان کی گرفت مضبوط ہے۔

شیئر: