Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹان کھسکنے سے 2بسیں کھائی میں جاگریں،50مسافر ہلاک

شملہ۔۔۔ہماچل پردیش کے منڈی ضلع میں علی الصباح زمین کھسکنے اور تودے گرنے کے واقعات میں ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 2بسیں تودے کی زد میں آکر ایک کلو میٹر نیچے کھائی میں جاگریں جس کے نتیجے میں تقریباً50مسافر ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ بیشتر مسافروں کے سر،تن سے جدا ہوگئے ۔وزیر اعلیٰ ویر بھدرا سنگھ جائے حادثہ کوٹ روپی پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لیااور حادثے میں ہلاک ہونیوالے افراد کے اہل خانہ کو فی کس5لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔ ہماچل پردیش کے وزیر ٹرانسپورٹ جی ایس بالی نے کہا کہ امدادمی کارروائی تیزی سے جاری ہے ۔ ایک بس منالی سے چمبا جارہی تھی جبکہ دوسری بس منالی سے جموں میں کاٹرا کیلئے روانہ ہوئی تھی۔ منڈی ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ اس حادثے سے متعلق انہیں رات12-30بجے اطلاع ملی۔ فوراً امدادی ٹیم موقع پر روانہ کردی گئی۔فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ملبے میں دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

شیئر: