Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندنے سری لنکا کوٹیسٹ سیریز میں 0-3سے وائٹ واش کر دیا

 
پالے کیلے:ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہند کی ٹیسٹ ٹیم نے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلی مرتبہ بیرون ملک3میچوں کی کسی سیریز میں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرکے تاریخی رقم کی ۔ سری لنکن ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں بدترین ناکامی ہے۔ سیریز کے تینوں میچوں میں فالو آن سے دوچار ہو نا پڑا جبکہ ایک میچ میں کوہلی نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا ۔ تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا۔ سری لنکا کی ٹیم ہند کے 487رنز کے جواب میں135پر ڈھیر ہو جانے کے بعدفالو آن پر دوسری اننگز میں بھی ہندوستانی بولرز کا مقابلہ نہ کرسکی اور181رنز پر آوٹ ہو کر ایک اننگز اور 171رنز کے بڑے فرق سے شکست کھا گئی۔محمد شامی نے3روی چندرن ایشون نے4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔کھیل کے دوسرے دن پہلے ہی سیشن میں سنچری اسکور کرنے والے ہردیک پانڈیا میچ کے جبکہ اوپنر شیکھر دھون سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔سری لنکن ٹیم نے کھیل کے تیسری دن ، اپنے دوسرے دن کے اسکور 19رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز دوبارہ شروع کی۔ فالو آن سے دوچار ہو نے کے بعد میزبان ٹیم دوسرے دن اپنے اوپنر اپل تھرنگا سے محروم ہو گئی تھی۔ ہندوستانی بولرز نے تیسرے دن کے ابتدائی سیشن میں سری لنکن بیٹسمینوں پر دباو مزید بڑھاتے ہوئے وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 39 رنز پر سری لنکن ٹیم 4 کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی ۔ سابق اور موجود ہ کپتانوں اینجلو میتھیوز اور دنیش چندی مل نے کسی حد تک مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی مہمان بولرز کا سامنا نہ کر سکے۔دونوں نے با لترتیب36اور35رنز اسکور کئے۔سری لنکن وکٹ کیپر نیروشان ڈکویلا آخری بیٹسمین نے جنہوں نے شکست کو کچھ دیر مزید ٹالنے میں کامیابی حاصل کی۔ 41کے انفرادی اسکور پر ڈکویلا کی مزاحمت کا خاتمہ ہوا تو مجموعی اسکور 168رنز تھا اور9وکٹیں گر چکی تھیں۔لاہیرو کمارا آخری سری لنکن کھلاڑی تھے جنہیں ایشون نے بولڈ کرکے ہند کو بڑی فتح سے ہمکنار کر دیا۔ سری لنکن ٹیم دوسری اننگز میں 181رنز پر آوٹ ہو گئی۔2 مرتبہ بیٹنگ کرنے کے باوجود ہند کا اسکور برابر کرنے میں بھی کامیاب نہ ہو سکی۔ایشون نے28.3اوورز میں 86رنز دے کر 4، محمد شامی نے15اوورز میں 32رنز دے کر3 اور امیش یادو نے13اوورزمیں21رنز کے عوض2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ 
 

شیئر: