Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسان فتح ہمیشہ لطف دیتی ہے، ویراٹ کوہلی

پالے کیلے: ہندوستانی کرکٹ کپتان ویراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور سیریز میں فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لئے بہت اچھا دن تھا اورہم ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بہت خوش ہیں جس نے تسلسل کے ساتھ اچھا کھیلا جبکہ ایسی آسان فتح ہمیشہ بڑے لطف کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہا وہ خاص طور پر ہردک پانڈیا کے کھیل سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے اس سیریز کے دوران ٹیسٹ کیپ ملنے کے بعد خو دکو بڑی عمدگی سے ٹیسٹ فارمیٹ سے ہم آہنگ کیا ہے جبکہ اس میچ میں ان کا کھیل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ان کا اعتماد ٹیم کے لئے بڑا اثاثہ ثابت ہوگا۔کوہلی نے کہا میری ٹیم نسبتاً نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہر نئی کامیابی ہمارے جوش وجذبے اور اعتماد میں مزید اضافہ کر تی ہے۔ یقین ہے کہ ہم سب مل کر کم از کم 5سال مزید کھیلتے ہوئے فتوحات سمیٹ سکتے ہیں۔ہندوستانی کپتان نے سری لنکن کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ان کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں اور یہی وجہ کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا جیسی ٹیم کو 3-0سے ہرایاتھا لیکن ہماری خوش قسمتی ہے کہ میزبان ٹیم اپنے ردھم میں نہیں آسکی لیکن اسے کمزور نہیں کہا جاسکتا۔ 

شیئر: