Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب الملک کا پیغام یمن پہنچاؤنگا، مقتدیٰ الصدر

بغداد ۔۔۔۔عراق کے معروف مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے بتایا ہے کہ وہ نائب الملک ووزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام یمنیوں کو پہنچائیں گے۔ انہوں نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یمن میں امراض اور غربت کے مسائل پر تشویش ہے۔ اگر ہم لوگ فراست سے کام لیتے تو یمن کا بحران اس حد کو نہ پہنچتا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے یمن ، بحرین اور عراق میں قیام امن کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مجھے یمن ، شام اور پورے علاقے میں جنگ کا سلسلہ بند کرنے کی خوشخبری دی ہے۔ سعودی عرب نے محاذ جنگ پر اپنی طاقت ثابت کردی ہے اور اب وہ قیام امن کی صلاحیت ثابت کرنے کا خواہاں ہے۔ اس کیلئے میں پرامید ہوں ۔ مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ اس رجحان کے ہوتے ہوئے یمن کے کسی بھی ایسے فریق کو جو اپنے وطن کو بچانے کا خواہاں ہو شدت پسندی کے مظاہرے کا حق نہیں ۔

شیئر: