Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک اہلکار ظاہر کرکے جعلساز نے رقم نکلوالی

لکھنؤ۔۔۔۔آشیانہ علاقہ میں رہنے والے سیکریٹریٹ کے محکمہ داخلہ میں تعینات افسر کی بیوی سے بینک افسر بن کر جعلساز وں نے اے ٹی ایم کی ساری تفصیلات حاصل کرلیں۔اس کے بعد جعلسازوں نے اکاؤنٹ سے 42ہزار روپے آن لائن منتقل کرلئے ۔ خاتون کو بینک سے روپے نکالے جانے کا ایس ایم ایس آنے پر علم ہوا ۔ اس سلسلے میں آشیانہ تھانے میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کرائی گئی۔ آشیانہ کے رشمی کھنڈ علاقے میں محکمہ داخلہ میں تعینات افسر سنیت کمار دیویدی اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سنیت کی بیوی کے پاس فون آیا۔ فون کرنیوالے نے خود کو بینک افسر بتاتے ہوئے اے ٹی ایم کارڈ بند ہونے کی بات کہی اوراے ٹی ایم کارڈ اَپ ڈیٹ کرنے کیلئے سنیت کی بیوی سے آدھار کارڈ نمبر طلب کیا ،جوانہیں یاد نہیں تھا پھر فون کرنیوالے نے اے ٹی ایم کارڈ کا نمبر دریافت کیا۔ سنیت کی بیوی نے بینک افسر سمجھ کر اے ٹی ایم کا رڈ کا نمبر بتا دیا۔ جعلسازوں نے سنیت کے کھاتے سے رقم ایس بی آئی، ایئر ٹیل منی اور اولا منی ویلیٹ میں ٹرانسفر کردیئے۔سنیت کی بیوی کو جب ایس ایم ایس موصول ہوا توپتہ چلا کہ یہ کوئی افسر نہیں بلکہ جعلسازوں کا گروہ تھا ۔

شیئر: