Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا،فائرنگ کے مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک

واشنگٹن۔۔۔۔۔ امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 35 افراد ہلاک ہوگئے۔ارنا نیوز کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا اندارج کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے 78 واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ورجینیا، کیلیفورنیا، پینسلوانیا اور ایلی نواے ریاستوں میں پیش آئے۔

شیئر: