Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، ہند نے پہلی پوزیشن مستحکم کر لی

دبئی: ہندوستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی، پاکستان چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔ بلے بازوں میں ا سٹیون اسمتھ سرفہرست ہیں، ہند کے اوپننگ بیٹسمین لوکیش راہول ترقی پا کر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے اور وہ ٹاپ10میں داخل ہونے والے ویراٹ کوہلی، پجارا اور راہانے کے بعد چوتھے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ شیکھر دھون کی 10 اور ہردک پانڈیا کی 45 درجے ترقی ہوئی ہے، اظہر علی ایک درجہ بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر آ گئے، شکیب الحسن دوبارہ دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر بن گئے۔ آئی سی سی نے ہند اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت ہند نے 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن پر گرفت مزید مضبوط کر لی ہے، ہند نے سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا تھا، جنوبی افریقہ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر جبکہ سری لنکن ٹیم ساتویں نمبر پر موجود ہے۔بلے بازوں میں ا سمتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جوروٹ کا دوسرا نمبر ہے، پجارا تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے اور ان کی جگہ ولیمسن نے تیسری پوزیشن سنبھال لی، کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں، جونی بیئرسٹو ترقی پا کر چھٹے نمبر پر آ گئے، اظہر علی بھی ایک سیڑھی چڑھ کر آٹھویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے، شیکھر دھون 10 درجے چھلانگ لگا کر 28 ویں نمبر پر آ گئے، سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری بنانے والے ہردک پانڈیا 45 درجے ترقی پا کر 65 ویں نمبر پر آ گئے، بولرز میں جڈیجہ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، اینڈرسن دوسرے، ایشون تیسرے، ہیزلووڈ چوتھے اور ہیراتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں، آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن دوبارہ دنیا کے نمبر ایک آل راﺅنڈر بن گئے، پانڈیا تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

شیئر: