Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجر فیڈرر سنسناٹی ماسٹرز ٹینس سے دستبردار

 واشنگٹن : شہرہ آفاق سوئس اسٹار اور ریکارڈ 19 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپیئن راجر فیڈرر فٹنس مسائل کے باعث سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے۔ فیڈرر مونٹریال ماسٹرز کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، انہیں ایونٹ کے فائنل میں جرمن حریف الیگزینڈر زیوریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ فیڈرر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد مجھے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ میں یو ایس اوپن سے قبل سو فیصد فٹ ہو سکوں اسلئے میں نے سنسناٹی ماسٹرز سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ انکی دستبرداری کے بعد ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال آئندہ ہفتے دوبارہ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ نڈال جولائی 2014ءکے بعد پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمائیں گے۔ 

شیئر: