Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عزیزیہ اسکول کی طالبہ زہرہ جبیں کی فیڈرل بورڈ میں تیسری پوزیشن

جدہ (ا سٹاف رپورٹر ) پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ کی ہونہار طالبہ زہرہ جبیں نے بارہویں جماعت کے امتحان میں فیڈرل بورڈ اسلام آباد میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اسکول کے پرنسپل محمد بلا ل نے ہونہار طالبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپکی اس کامیابی نے ادارے کا نام روشن اور ہم سب کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے ۔ شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے دعا گو ہیں اورامید کرتے ہیں کہ آپ مثالی کامیابی کے اس سفر کو جاری رکھیں گی تاکہ مستقبل میں بھی اسی طرح کی کامیابیاں آپ کا مقدر ہوں ۔انٹرمیڈیٹ سال دوم کے طالبہ زہرہ جبیں نے کہا کہ اسکی کامیابی میں اسکے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی محنت شامل ہے کہ انکے بغیر وہ کچھ نہیں ۔والدین کی دعائوں اور انکا اعتماد میرا سرمایۂ حیات ہے ۔ زہرہکا کہنا تھا کہ اسکی خواہش ہے کہ وہ نفسیات کی تعلیم حاصل کرے اور مستقبل میں ماہر نفسیات بن کر قوم کی خدمت کرے ۔ واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحان میں زہرہ جبیں نے 1050 میں سے 951 نمبر حاصل کر کے پورے فیڈرل بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ زہرہ جبیں پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ کی طالبہ ہیں ۔

شیئر: