Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی بہترین جامعات میں 4سعودی یونیورسٹیاں شامل

قاہرہ .... سعودی عرب کی 4جامعات شنگھائی کی درجہ بندی کے بموجب دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوگئیں۔جدہ کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی کو دنیا کی 500بہترین جامعات میں 101واں نمبر دیا گیا ہے۔ شنگھائی کی درجہ بندی میں تسلیم کیا گیا ہے کہ یہ دونوں یونیورسٹیاں عرب دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں ہیں۔ کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو عالمی جامعات میں 201واں اور کنگ فہد یونیورسٹی برائے پیٹرولیم و معدنیات کو 401واں نمبر دیا گیا ہے۔ قاہرہ یونیورسٹی بھی عالمی درجہ بندی میں 401ویں نمبر پر آئی ہے۔ مصر کی یہ واحد یونیورسٹی ہے جسے عالمی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔سرفہرست جامعات میں امریکی جامعات سب پر بازی لے گئیں۔سب سے اچھی یونیورسٹی ہارورڈ کو قرار دیا گیا ہے۔ اسٹینفورڈ کا نمبر دوسرا اور برطانوی یونیورسٹی کیمبرج کا نمبر تیسرا رہا۔
 

شیئر: