Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

13سالہ بچے کو عجیب و غریب بیماری

لندن ..... برطانیہ میں ایک بچہ اگرچہ13سال کا ہے لیکن اسکا وزن صرف 2اسٹون اور 2پاﺅنڈ اور قد صرف 3فٹ ایک انچ ہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وہ ایسی معذوری کا شکار ہے جو دنیا کی 7ارب آبادی میں کسی ایک کو ہوتی ہے۔ یہ بچہ اب بھی کمسن بچوں کی طرح برتاﺅ کرتا ہے اور انہی کیساتھ کھیلتا کودتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسکا قد بڑھنا رک گیا ہے جبکہ والدین کا کہناہے کہ وہ 3سال کی عمر کے بچوں کے کپڑے پہنتا ہے۔ اسکی صورتحال ایسی ہے کہ خود ڈاکٹروں کے پاس بھی اس بیماری کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ اسکی والدہ کو یقین ہے کہ وہ دنیا کا واحد بچہ ہے جو اس قسم کی بیماری میں مبتلا ہے۔چیش شائرکا رہنے والا یہ بچہ بچپن سے ہی مسائل کاشکار رہا ہے۔ابھی اسکی عمر صرف 3ہفتے کی تھی کہ ڈاکٹروں نے اسکی نشوونما کے بارے میں تحفظات کا اظہار کردیا تھا۔ 

شیئر: