عریبیئن گلف کپ کے شائقین کی توجہ سعودی فوڈ کی نمائش پر
سعودی فوڈ شو اور سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ ایگزیبشن 2026 نے سیاحوں اور انڈسٹری کے ماہرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ نمائشیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب جدہ عریبیئن گلف کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
جدہ اپنے سیاحت، تفریح اور کھیلوں کے شعبوں میں سرگرمیوں کا ایک بڑا اضافہ دیکھ رہا ہے۔ یہ شہر سیاحتی کشش کے مقامات، ایونٹس، نمائشوں، سائٹس اور سمندری و تفریحی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔
سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سٹیز اور ٹیکنالوجی زونز ’مودون‘ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے تحت منعقد ہونے والی ان دونوں نمائشوں میں 37 اطالوی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
ان میں سے 17 کمپنیاں خوراک اور زرعی مصنوعات پیش کر رہی ہیں جبکہ 20 کمپنیاں خوراک اور مشروبات کی مینوفیکچرنگ کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور سلوشنز پیش کر رہی ہیں۔
اطالوی شرکت کو ریاض میں اٹلی کے سفارت خانے اور جدہ میں اٹلی کے قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے اٹالین ٹریڈ ایجنسی کی مدد حاصل ہے کیونکہ خوراک کے شعبے میں سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری کے مواقع مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
نمائشوں کے دوسرے دن لائیو کوکنگ کا مظاہرہ کیا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایسی ملاقاتیں بھی ہو رہی ہیں جو سپلائرز، خریداروں اور انڈسٹری کے پیشہ ور افراد کو ایک جگہ اکٹھا کرتی ہیں جو مصنوعات اور سلوشنز کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں تعاون کے مواقع تلاش کر رہی ہیں۔
سعودی فوڈ شو اور سعودی فوڈ مینوفیکچرنگ کی یہ نمائشیں منگل کے روز بھی جدہ سپر ڈوم میں جاری رہیں گی۔
