Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی پارلیمنٹ میں چوہے اور کیڑے مکوڑوں کی بھر مار

لندن۔۔۔۔برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان چوہوں اور مختلف کیڑوں مکوڑوں سے بہت پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال ان کے خاتمے کیلئے تقریباً ایک لاکھ32ہزارپونڈ خرچ کرنے کے باوجودمسئلہ حل نہیں ہوا۔ پارلیمنٹ کی حکام نے الزام لگایا کہ تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ کیڑے مکوڑے پارلیمنٹ میں درآئے ہیں جبکہ ان کے خاتمے کیلئے بلیوں کو بھی پارلیمنٹ میں نہیں لایا جاتا۔جراثیم کش ادویہ چھڑکنے پر بہت زیادہ خرچ آیاہے لیکن اس کے باوجود اس مصیبت سے نجات نہیں ملی۔پارلیمنٹ کی ڈیسک اور حتیٰ کہ کینٹین تک میں چوہے گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں۔اس سال جون میں 411مرتبہ چوہے گھومتے ہوئے نظر آئے۔

شیئر: