Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے آئی فون8میں کیا فیچر ہوں گے

 نئے آئی فون کے کچھ کوڈز ٹویٹر پر عام ہونے کے بعد نئے فیچرز سے متعلق پیشنگوئیاں جاری ہیں۔ممکنہ طور پر آئی فون فیس ڈٹیکشن کے ذریعے موبائل ان لاک کرنے کا نیا سافٹ وئیر متعارف کروائے گا۔آئی فون کو طویل عرصے سے سیمسنگ کی نقل میں فیس ڈٹیکشن کے فیچر پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تاہم اب لیک ہونے والی کوڈز کو دیکھ کر توقع کی جارہی ہے کہ یہ ایک نیا سافٹ وئیر ہوگا۔ یہ خود کار طریقے سے آڈیو اطلاعات ( ساؤنڈ نوٹیفکیشن) کو خاموش کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہو گا۔آئی فون کی ان ممکنہ خصوصیات اور بنیادی کوڈز کو گزشتہ ہفتہ ڈویلپر گیلریر رامبو نے ٹویٹر پر شیئر کیا تھا تاہم ایپل کمپنی کی جانب سے ان لیکس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا گیا ہے ۔ آئی فون کے فیچرز کو ابھی راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے ابھی آئی فون8 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ ستمبر میں آئی فون8 عوام کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ 
 
 
 
 
 
 

شیئر: