Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینس ولیمز کو کوالیفائر نے ہرادیا

میسن :امریکی ریاست اوہایو کے شہر سنسناٹی میں کھیلے جانے والے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں سابق عالمی نمبر ون امریکہ کی وینس ولیمز کو کو کوالیفائر کھلاڑی نے شکست سے دوچار کر دیا۔دوسرے راﺅنڈ کے میچ میں وینس ولیمز کو ایشلیغ بارٹی کے ہاتھوں 6-3،2-6اور6-2سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے راجرز کپ کے فائنل میں ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست دینے والے الیگزینڈر زیویروو کو فرانسس ٹیافوئے نے ہرادیا۔فرانسس وائلڈ کارڈ کے ذریعے اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔

شیئر: