Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا (فوٹو: آئی ایس پی آر)
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے 16 نومبر کو چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی کی صورتِ حال اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ممکنہ راستے تلاش کرنے کے حوالے سے بھی خیالات کا تبادلہ ہوا۔
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان مسلسل روابط، باہمی اعتماد اور قریبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا اور کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

شیئر: