Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں لکڑی کے تاریخی دروازے جو تعمیراتی ورثے اور سماجی زندگی کی کہانی سناتے ہیں

لکڑی کے کام کے ساتھ دستک کے لیے دھاتی کنڈے بنائے جاتے تھے ( فوٹو: ایس پی اے)
 مکہ مکرمہ کے تاریخی لکڑی کے دروازے مقدس شہر کی تعمیراتی تاریخ اور سماجی زندگی کا ایک روشن باب ہیں اس کے ساتھ  روایتی مہارت اور ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ دروازے محض داخلے کے راستے نہیں تھے بلکہ ایک جمالیاتی شناحت بھی تھے جو گھر کے رہائشیوں کے ذوق اور ان کے سماجی مرتبے کو ظاہر کرتے تھے۔
یہ دروازے لکڑی کے تختوں کو جوڑ کر، آرائشی پینلز اور دھاتی فٹنگز کے ذریعے تیار کیے جاتے تھے۔ ایک پٹ اور دو پٹ کے دروازے سادہ بھی تھے اور ان پر انتہائی پیچیدہ نقش و نگار بھی تھے۔
ان کے ڈیزائن میں مقامی طور پر دستیاب لکڑی کی اقسام اور مکہ کے ایک مذہبی اور تجارتی مرکز ہونے کے اثرات واضح طر پر نظر آتے ہیں۔
 ان دروازوں کی خوبصورتی میں لکڑی کے کام کے ساتھ دستک کے لیے دھاتی کنڈے بنائے جاتے تھے۔ دروازے کو کھولنے اور بند کرنے والے دستے بھے اہم تھے۔

ام القری یونیورسٹی میں ماہر آثار قدیمہ اور شعبہ اسلامی فنون کے ڈاکٹر ناصر الحارثی کی ایک تحقیق میں مکی دروازوں کے دھاتی کنڈوں کی سات مختلف بناوٹ کی نشاندہی کی گئی ہے۔ زیادہ تر تانبے اور کانسی سے تیار کیے گئے تھے۔
 تحقیق کے مطابق ان کنڈوں کی شکلیں گول، لہردار، عمودی پھول، پتوں اور کھجور کے پتوں سے مشابہ  تھیں۔ انہیں مقامی طور پر مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا تھا جن میں ’شمسہ، حلقہ، مدق، مطق، مطقہ اور مقرعہ‘ شامل ہیں۔

شہری ترقی اور جدید تعمیرات کے باعث روایتی دروازے بنانے کا ہنر بتدریج کم ہوتا گیا تاہم تاریخی عمارتوں میں محفوظ ان نمونوں کو مکہ کے تعمیراتی ورثے اور ماضی کے ہنرمندوں کی مہارت کا اہم ثبوت مانا جاتا ہے۔

 

شیئر: