Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بائیسکل کی مرمت کیلئے چوری کرنیوالا گرفتار

ممبئی .... ممبئی پولیس نے 14سالہ بچے کو 61سالہ معمر خاتون پرقینچی اور چاقو سے حملے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ وہ انکے گھر سے رقم چوری کررہا تھا تاکہ اپنے بھائی کی بائیسکل کی مرمت کراسکے۔ پولیس کاکہناہے کہ رات 10بجے یہ لڑکا اپنے ہمسائے کے گھر گیا جہاں یہ الماری میں رقم ڈھونڈتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ خاتون نے اسے پکڑ لیا اور اسکی سرزنش کی۔ لڑکے نے قریب ہی رکھی ایک اینٹ خاتون کے سر پر ماری جس کے بعد اس نے اس پرقینچی اور چاقو سے حملہ کیا۔خاتون کی آواز سن کر ہمسائے نکل آئے اور اسے بچایا کیونکہ دروازہ اندر سے بند تھا اسلئے اسے توڑ کر اندر جانا پڑاجہاں وہ خون میں لت پت تھی۔ ہمسائے نے پولیس کو خبر کی اور ایمبولینس طلب کرلی گئی۔ خاتون کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔
 

شیئر: