Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزائمر کی تشخیص 20سال قبل ممکن

لاس اینجلس.... آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کا کہناہے کہ آنکھوں کے ٹیسٹ کے نتیجے میں اب یہ معلوم کرنا بھی آسان ہوگیا ہے کہ کس مریض کو الزائمر کا مرض ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کی علامات انسان میں 20سال قبل ہی سے شروع ہوجاتی ہیں اور ہم اب صرف آنکھوں کے ٹیسٹ کے ذریعے ہی اتنے عرصے قبل مریض کو خبردار کرسکتے ہیں۔ محققین کا کہناہے کہ انہوں نے یہ تجربات تقریباً16 مریضوں پر کئے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے او راب ہم الزائمر کے مرض کا شروع میں ہی پتہ لگا کر اس کے علاج میں کامیا ب ہوسکتے ہیں۔ایک عشرہ قبل تک الزائمر کا مرض دماغی تجزیے کے بعد ہی کیا جاسکتاتھا۔اگرچہ یہ ٹیکنالوجی بہت مہنگی ہے کیونکہ اس کےلئے مریض کے دماغ میں تابکاری ٹریسرز داخل کرنا پڑتے تھے۔
 

شیئر: