Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورج گرہن دیکھنے کیلئے خصوصی عینکیں تقسیم

واشنگٹن.... امریکی صد سالہ تاریخ کا مکمل سورج گرہن کل پیر کو ہوگا۔امریکہ میں مکمل سورج گرہن دیکھنے کےلئے واشنگٹن کے ایئر اسپیس میوزیم سمیت سیکڑوں مقامات پر خصوصی انتظامات کئے گئے اور ریاست کنکٹی کٹ کے چھوٹے سے شہر ہاپکن ویلز میں اس سلسلے میں بھی منفرد نوعیت کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں میں مفت خصوصی عینکیں تقسیم کی ہیں، جبکہ مارکیٹ میں ان عینکوں کی قیمت آسمانوں پر پہنچ گئی ہے۔ ہاپکن ویلز سورج گرہن کا مرکز ہو گا جہاں پیر کی دو پہر ایک بج کر بیس منٹ پر جب چاند سورج کے سامنے آ جائے گا اور زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا یہ تاریکی لگ بھگ دو منٹ چالیس سیکنڈ تک جاری رہے گی۔

شیئر: