Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا: درجنوں پائریٹ سائٹس بلاک کرنے کا حکم

آسٹریلیا کی وفاقی عدالت نے درجنوں ایسی ویب سائٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے جنہیں انٹرنیٹ یوزرچوری شدہ مواد دیکھنے کے لئے استعمال کرتے تھے۔ ان ویب سائٹس کے خلاف عدالت میں درخواست مختلف فلم اسٹوڈیوز کی جانب سے دائر کروائی گئی تھی جنکا کہنا تھا کہ اس وقت آسٹریلیا میں4,726  ایسے آئی پی ایڈریسز موجود ہیں جہاں سے فلموں کو غیر قانونی طور پر آن لائن شیئر کیا جاتا ہے۔اس پر عدالت نےکارروائی کرتے ہوتے 59 غیر قانونی ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ۔آسٹریلیا میں اب تک بلاک شدہ ویب سائٹس کی کل تعداد 340 ہو گئی ۔عدالت کے فیصلے کے مطابق ایسے افراد جو چوری شدہ مواد شیئر کریں ان پر 72,000 پاؤنڈ جرمانہ عائدکیا جائے گا اور قید کی سزا بھی دی جائے گی۔
 
 
 
 

شیئر: