Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے میں مسافر کے ساتھ بدسلوکی

لندن۔۔۔۔برٹش ایئرویز سے جنوبی افریقہ جانیوالے تاجر کو جو اکنامی کلاس میں سفر کررہا تھا طیارے میں ایک ایسی نشست پر بٹھا دیا گیا جس پر پہلے ہی ایک مسافر پیشاب کرچکا تھا۔29سالہ اینڈریو ویکل کنسن کا کہنا ہے کہ اسے پانی سے بھیگی ہوئی نشست پربٹھایا گی۔بعد میں پتہ چلا کہ کسی مسافر نے پیشاب کررکھا تھا ۔جب اس نے شکایت کی تو اسٹیورڈ نے کہا کہ وہ اسے خود ہی خشک کرلے۔ خاصی تلخ کلامی کے بعدیہ فیصلہ ہوا کہ نشست پر پلاسٹک بیگ رکھ کر کمبل ڈال دیا جائے۔آئی ٹی کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والدین سے ملنے جنوبی افریقہ جارہا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ جب میں نے اسٹیورڈ کو بلایا تو وہ ٹشوپیپرلے کر آگئی اور کہا کہ وہ سیٹ کو اس سے صاف کرے۔ میں ہنس دیا تو کہنے لگی کہ ایسا لگتا ہے کہ تم مجھے پورے راستے پریشان کروگے۔ اینڈریونے سارا واقعہ ٹویٹرپر ڈال دیا ۔اس کے بعد برٹش ایئرویز نے معذرت کی اور اسے مفت سفر کا مژدہ سنایا۔

شیئر: