Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سویڈن میں سعودی سفیر کی سفارتی کور کے ڈین سے ملاقات

ملاقات میں باہمی مفادات کے امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سویڈن میں سعودی سفیر اسیل بنت سلطان الشھیل نے سٹاک ہوم میں کروشیا کے سفیر اور سفارتی کور کے ڈین سینسا گرگک سے ملاقات کی۔
ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی مفادات کے امور پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسیل الشھیل سفارتی کور کے ڈین کے خیرمقدم اور نیک خواہشات کے اظہار کو سراہا۔
یاد رہے سعودی عرب نے اسیل بنت سلطان الشھیل کو سویڈن میں نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ آئس لینڈ میں غیرمقیم سفیر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیں گی۔
اسیل بنت سلطان الشھیل ایک کیریئر ڈپلومیٹ اور مملکت کی ساتویں خاتون سفیر ہیں۔ اقوام متحدہ سے سٹاک ہوم تک کا سفر طے کیا۔ سفارتی اور قانونی امور میں  وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
وہ ان پہلی سعودی خواتین میں سے ہیں، جنہوں نے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے شعبے میں اپنے کام کے ذریعے سفارتکاری میں بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔
اسیل الشھیل، بین الاقوامی تعلقات میں مہارت کے ساتھ پولیٹیکل سائنس میں بیچلر اور ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں۔ نیو یارک یونیورسٹی سکول آف لا میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون میں فیلو شپ بھی حاصل کی۔

 

شیئر: