Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائیکلنگ مشغلہ بھی ، دماغی صحت بھی بہتر

لندن۔۔۔۔دنیا بھر میں لوگوں میں سائیکل چلانے کا رواج پچھلے ایک عشرے سے بڑھتا جارہاہے۔ ایسے لوگ نہ صرف دیہات بلکہ شہروں میں بھی سائیکل چلاتے ہیں۔ برطانیہ میں اوسط عمر کے لوگوں میں سائیکلنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ایسے 11افراد سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ جسمانی صحت سے زیادہ دماغی صحت کیلئے سائیکلنگ کرتے ہیں ۔ سائیکل چلانے کے نتیجے میں وہ کہیں بھی رک کر لوگوں سے ہیلو ، ہائے کرسکتے ہیں اور یوں ان کے تعلقات بھی بڑھتے ہیں۔ سائنسدانوں نے کہا کہ سائیکلنگ کے شوق کی وجہ سے لوگوں میں میل ملاپ بھی بڑھا ہے اور لوگ یوں نئے نئے دوست بناتے ہیں۔ انہیں سائیکل چلاکر تازہ جوش اور ولولہ ملتا ہے۔ اسکے علاوہ انہیں آزادی کا بھی احساس ہوتا ہے ۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتے ہیں اور سائیکل کھڑی کرکے کسی کے کام بھی آسکتے ہیں ۔اس کے علاوہ اسے ایک مشغلے کے طور پر لیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یوں وہ اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں۔

شیئر: