Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹا چھری گھونپتا رہا ، ماں کہتی رہی مجھے ’’تم سے پیار‘‘ ہے

واشنگٹن۔۔۔۔۔بیٹا ماں کو چھری گھونپتا رہا اور ماں یہی کہتی رہی کہ میں تم سے پیار کرتی ہوں۔ اس سے پہلے بدقسمت بیٹا اپنی بہن کو چھری گھونپ کر ہلاک کرچکا تھا ، ماں بچانے آئی تو اسے بھی چاقو مار کر زخمی کردیا۔پولیس کو اطلاع دی گئی تو اہلکاروں نے اسے ٹیزرمارکر زخمی کردیالیکن وہ ماں ، بہن کو خون میں لت پت کرکے خود کو بھی چاقو گھونپ چکا تھا۔ پولیس فوری طورپر ملزم کو اسپتال لیکر پہنچی لیکن وہ چل بسا تھا۔ زخمی ماں کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ماں نے بتایا کہ میں نہانے جارہی تھی کہ اپنی بیٹی کی آواز سنی جوانتہائی خوفناک تھی میں سمجھ گئی کہ کوئی بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے واپس آئی تو دیکھا کہ بیٹا اس پر چاقوؤں کے وار کررہا ہے ۔ جب میں نے اسے دیکھا تو اس کی آنکھیں سرخ انگارہ تھیں۔ وہ میری طرف گھوررہا تھا پھر اس نے مجھ پر چاقوؤں کے وار کرنا شروع کردیئے اور میں یہی کہتی رہی کہ بیٹا میں تم سےپیار کرتی ہوں۔

شیئر: