Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ڈاکہ ڈالنے والا 20 رکنی گروہ گرفتار

گروہ میں 11 افغانی ، 4 سعودی ، یمنی ، مصری اور 2 عورتیں بھی شامل ہیں
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) ریاض پولیس نے چوری اور لوٹ مارکرنے والے 20 گروہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کر لی ۔ ریاض ریجنل کے پولیس ترجمان نے اردونیوز کو بتایا کہ متعدد تارکین نے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے اسلحہ کے زور پر لوٹا گیا ۔رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کی تاکہ نامعلوم ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جاسکے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم نے بالاخر جرائم پیشہ گروہ کا سراغ لگا یا جن کی گرفتاری کے لئے مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی جنہو ںنے 20 رکنی گروہ جس میں 11 افغانی ، 4 سعودی ، ایک مصری، ایک مغربی اور ایک یمنی کے علاوہ 2 عورتیں بھی شامل تھیں کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول ، ایک کلاشنکوف ، 44 روانڈ، ایک لاکھ 76 ہزار 322 ریال ، ایک لاکھ 5ہزار400 ڈالر ، 80 ہزار یورو اور 34729 مصری پونڈ کے علاوہ مسروقہ موبائل فون ،گاڑیوں کو مسروقہ نمبر پلیٹیں برآمد ہوئی ۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے 20 وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاض ریجن کے متعدد تھانوں میں ملزمان کی وارداتوں کے چالان موجود ہیں جن کی روشنی میں ان مزید تحقیقات کے بعد ان پر مقدمہ قائم کیاجائیگا ۔ 
 

شیئر: