فیسٹیول میں علاقے کی قدیم ثقافت اور روایات کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ رمضان المبارک کے حوالے سے علاقائی پکوانوں سے بھی وزیٹرز کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق املج میلے کا انتظام ریڈ سی انٹرنیشنل کمپنی اور سکن تنظیم کے تعاون سے کیا گیا۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کمشنر املج نایف المریخی، ریجنل بلدیہ کے ڈائریکٹر انجینیئر احمد البلوی اور سرکاری اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔
میلے میں علاقائی پکوانوں کو بھی متعارف کرایا جا رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
املج رمضان میلے کے تیسرے ایڈیشن میں اس بات کا خاص اہتمام کیا گیا ہے کہ علاقے کی قدیم روایات کو اجاگر کیا جائے، خصوصاً یہ کہ پرانے زمانے میں رمضان المبارک کے شب و روز کیسے ہوا کرتے تھے۔ ان مناظر کو مجسم شکل میں وزیٹرز کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔
میلے میں علاقائی پکوانوں کے کارنرز بھی قائم کیے گئے ہیں، جبکہ بچوں کے لیے مخصوص کھیل کے میدان میں جھولے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
تفریحی سرگرمیوں کے علاوہ روایتی دستکاری کی اشیا کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں مقامی خاندان اپنی روایتی دستکاری کی اشیا فروخت کر رہے ہیں۔