Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولکنڈہ علاقہ میں گھریلو رنجش پر نوجوان کا قتل

    حیدرآباد ----حیدرآبادکے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کے حدودمیں گزشتہ رات دیر گئے قتل کی واردات پیش آئی۔مقتول نوجوان کی شناخت 35سالہ سید عقیل کے طور پر کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بہن کو ہراساں کرنے پر ان کے نسبتی برادران نے بڑا پتھر مار کر ان کا قتل کردیا۔اطلاع ملتے ہی انسپکٹر فیاض اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔

شیئر: