Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا : --نندیال اسمبلی حلقے میں ضمنی الیکشن کی پرامن پولنگ

    حیدرآباد----------سخت سیکیورٹی کے درمیان آندھراپردیش کے نندیال کی اسمبلی نشست کے ضمنی انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے جس کیلئے  بدھ کی صبح ہی سے تمام مراکز رائے دہی پر رائے دہندگان کی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔ تمام 255 مراکز رائے دہی میں ویب کاسٹنگ اور ویڈیو گرافی کا انتظام کیا گیاتھا۔ 2 لاکھ 19 ہزار 108 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ مرکزی فورسس کی 6 کمپنیوں اور اے پی اسپیشل پولیس کی 8 کمپنیوں کو سیکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ 141 انتخابی مراکز کی شدید حساس اور 74 کی حساس کے طور پر نشاندہی کی گئی تھی۔تلگودیشم کے رکن اسمبلی بھوما ناگی ریڈی کی موت کے سبب یہ نشست خالی ہوئی ہے جنہوں نے وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تلگودیشم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اصل مقابلہ تلگودیشم کے بھوما برہمانند ریڈی اور وائی ایس آرکانگریس کے شلپا موہن ریڈی کے درمیان دیکھا جارہا ہے۔رائے دہندگان میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔اس حلقہ میں تقریباً 35 ہزارنوجوان رائے دہندگان ہیں۔وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے امیدوار شلپا موہن ریڈی نے نندیال میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ ووٹ کا استعمال کیا ۔ الیکشن کمیشن نے الکٹرانک ووٹنگ مشین میں اُلٹ پھیر کے امکان کو مسترد کردیا۔اس ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں پہلی مرتبہ وی وی پی اے ٹی سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے جس کے مطابق رائے دہندہ نے جس امیدوار کو ووٹ دیا ہے، اس کا نشان 6 سیکنڈتک اس کو نظر آئے گاتاہم کمیشن نے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنے ووٹ کو مخفی رکھیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پولیس کا عمل پر امن گزر گیا۔

شیئر: