Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی صراحہ میسجنگ ایپ کیا ہے؟

صراحہ میسجنگ ایپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ چند ہی ہفتوں میں دو کروڑ سے زائد صارفین اس ایپ کو حاصل کر چکے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر اپنے دوستوں اور کاروباری ساتھیوں کو پیغامات بھیج سکتا ہے۔ زین العابدین توفیق نامی سعودی شخص نے یہ ایپ نومبر 2016 میں اس لئے متعارف کروائی تھی کہ مختلف کاروباری کمپنیوں سے وابستہ افراد کمپنی کے بارے میں اپنے خیالات اور کمپنی کی کمزوریوں یا شکایت کو نام ظاہر کئے بغیر باس تک پہنچا سکیں۔ ایپ میں صارفین کی بڑھتی دلچسپی دیکھ کر رواں سال جون میں اسے ایپ اسٹور میں شامل کیا گیا۔یہ ایپ اس وقت 30 ممالک میں ایپ اسٹور میں نمبر ون پر موجود ہے ۔ پاکستان میں بھی یہ ایپ جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے ۔ گزشتہ3 روز سے یہ ٹویٹر ٹرینڈ میں پہلے نمبر پر ہے لیکن پاکستان میں اسکا استعمال کمپنی کی ہدایت کے مطابق تعمیری کام کے لئے نہیں کیا جارہا بلکہ لوگوں نے اسے مذاق اور تفریح کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔ ایسے پیغامات ایپ کے لئے بھی مسئلہ بنتے جارہے ہیں۔ اب کمپنی کی جانب سے پیغامات کی چھانٹی کے لئے مختلف قسم کے فلٹر لگانے کے متعلق سوچا جا رہا ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: