Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر اسپتال میری ذاتی فیکٹری نہیں،عمران خان

لاہور... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں جنگوں کے دوران بھی اسپتالوں پر حملے نہیں ہوتے سمجھ نہیں آتی۔ سیاسی مخالفین بالخصوص (ن) لیگ کے وزرا کینسر اسپتال پر کیوں حملے کرتے ہیں؟ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ کوئی گھپلا ہے تو اسپتال کے اکاونٹس آن لائن ہیں۔ تحقیقات کرا ئی جائے لیکن اسے سیاسی نقصان نہ پہنچائیں۔ یہ میری ذاتی فیکٹری نہیں بلکہ ایک اسپتال ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نوازکینسر کا علاج کرانے باہر گئی ہیں۔ ان کیلئے دعا گو ہیں لیکن کتنے لوگ باہر جا سکتے ہیں۔ اس لئے سیاسی مخالفین شوکت خانم پر غلط الزامات نہ لگائیں۔

شیئر: