جمہوریہ قمر کے صدر حج کیلئے جدہ پہنچ گئے
ریاض۔۔۔۔جمہوریہ قمر کے صدر عثمان غزالی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے۔ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندر ، میئر ڈاکٹر ہانی ابوراس ، کنگ عبدالعزیز ایئر پورٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ الریمی اور ڈائریکٹر جدہ پولیس بریگیڈیئر عبدالوہاب عسیری ، جمہوریہ قمر کے سفیر الحبیب عبداللہ اور ڈائریکٹر شاہی پروٹوکول احمد بن ظافر استقبال کیلئے موجود تھے۔