Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں سالانہ عظیم حج سیمینار کا افتتاح

مکہ مکرمہ۔۔۔وزار ت حج و عمرہ نے 1438ھ کے حج کے موقع پر 42ویں سالانہ عظیم حج سیمینار کا افتتاح کردیا۔آج اتوار کو اس کا اختتامی اجلاس ہوگا۔ سیمینار کا عنوان’’حج سلامتی کا منبر‘‘ہے۔ اس میں تمام مسلم ممالک کے منتخب علماء ، دانشور اور ادیب شریک ہیں۔ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بنتن نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ سیمینار امت مسلمہ کے علماء اور دانشوروں کے درمیان ربط و ضبط یکجہتی، ہمدمی و ہمسازی کے فروغ اور اسلام کی پاکیزہ اقدارکی ترویج کی عملی کوشش ہے۔ اس کا عنوان اعتدال ، میانہ روی اور امن و امان پر مشتمل اسلامی اقدار کے فروغ میں سعودی عرب کے اسلامی کردار کا روشن حصہ ہے۔کروشیا کے مفتی اعلیٰ عزیز حسانوف نے کہا کہ حج کا موسم عالمی امن کانفرنس ہے۔ وزارت حج نے اس حوالے سے سیمینار منعقد کرکے امت مسلمہ کا علم بلند کیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنی تقریر میں سیمینار کے موضوع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

شیئر: