Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پسند کی شادی کیلئے بیٹی نےباپ کو دیا چائے میں زہر

لکھنؤ۔۔۔لکھنؤ کے آشیانہ میں لومیرج کی مخالفت کرنے پر 15سالہ لڑکی اپنے باپ کی دشمن بن گئی اور انہیں راستے سے ہٹانے کی ٹھان لی۔ اس نے ناشتے پر چائے کے کپ میں زہر ملا دیا۔جب والد کو شک ہوا تو اس نے اپنی بیٹی سے چائے پینے کو کہا ،وہ گھبراہٹ کے عالم میں کچن کی طرف بھاگی اور چائے واش بیسن میں پھینک دی۔ جب باپ نے سختی سے پوچھا کہ تم نے چائے کیوں نہیں پی تو بیٹی نے چائے میں زہر ملانے کی کارستانی کو قبول کرلیا۔باپ نے پولیس اسٹیشن جاکر بیٹی کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔ پولیس  نے لڑکی کوگرفتار کرکے ذہنی تربیتی مرکز بھیج دیا۔ایس او راج کرن شرما نے بتایا کہ لڑکی کا ایک لڑکے سے تعلق ہوگیا تھا اور دونوں اپنی مرضی سے شادی کرنا چاہتے تھے جو لڑکی کے گھروالوں کو پسند نہیں تھا۔اس سے ناراض ہوکر لڑکی نے باپ کو راستے سے ہٹانے کا پروگرام بنالیا تھا۔متاثرہ والد نے بتایا کہ بیٹی جان کی دشمن بنی ہوئی ہے۔ وہ کئی مرتبہ مارپیٹ اور ہنگامہ بھی کرچکی ہے۔ اکثر وہ خودکشی کی دھمکی بھی دیتی رہتی ہے۔پولیس نے لڑکی کے گھر میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کردیاہے  تاکہ حالات پر نظر رکھی جاسکے۔

شیئر: