Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدرسوں کی وڈیو گرافی پر ہائیکورٹ کی یوگی سرکار سے جواب طلبی

لکھنؤ۔۔۔۔الہ آباد ہائیکورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر وڈیو ریکارڈنگ اور فوٹو گرافی ریاست کے مدارس سے مانگنے کے سرکاری حکم چیلنج کیا گیا ہے ۔ الہ آباد کے نواب محبوب نے ہائیکورٹ میں یوگی حکومت کے حکمنامے کو چیلنج کیا  کہ مدرسوں کے ساتھ تفریق برتی جارہی ہے ۔دیگر اسکولوں سے ایسی رپورٹیں نہیں مانگی گئیں۔ایسا کرنا مدارس کے دفعہ14اور 30میں درج حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاملے میں ہائیکورٹ اگلی شنوائی میں طے کریگی کہ آخر یوگی حکومت کی اس حکمنامے کے پیچھے کیا مقصد پوشیدہ تھا۔

شیئر: