Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ایک کروڑ 40لاکھ افراد لاپتہ؟

  کراچی...ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری 2017 کے نتائج کو مسترد کردیا۔ احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔اتوار کو جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کی آبادی کم دکھاکر یہاں رہنے والی تمام قومیتوں کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔ حالیہ مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں۔ کراچی کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ ظاہر کی گئی جبکہ شہر میں 3کروڑ کے قریب لوگ رہتے ہیں۔ ایک کروڑ 40لاکھ لوگوں کو لا پتہ کردیا گیا ۔مردم شماری میں دھاندلی ہوئی ہے۔2016 میں نادرا نے سینیٹ 2کروڑ سے زائد آبادی بتائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ کراچی والوں کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک مخالف نعرے لگنے پر ہم نے اپنا راستہ الگ کیا۔ بہت جلد اس بات کو ثابت کردیں گے کہ ایم کیو ایم حصوں میں تقسیم نہیں ہوئی ۔ایم کیو ایم پاکستان 2018کے الیکشن میں سندھ کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔

 

شیئر: