Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

90برس قبل آب زمزم کا کنواں کیسا تھا؟

مکہ مکرمہ ... .کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 90برس پرانے آب زمزم کے کنویں اور اس کے اطراف جمع حجاج کرام کی وڈیو جاری کردی۔ اکیڈمی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر جو وڈیو جاری کی ہے اس میں 1357ھ مطابق 1938ءکے حج موسم میں خانہ کعبہ بھی نمایاں شکل میں نظر آرہا ہے۔ اکیڈمی نے 1374ھ مطابق 1955ءکے حج موسم میں صفا کی تصویر بھی پیش کی ہے۔ اس وقت پہلی سعودی توسیع کی کارروائی شروع ہوچکی تھی۔ اسکا منظر بھی تصویر میں شامل ہے۔وڈیو اِن دنوں پذیرائی حاصل کررہی ہے۔
 

شیئر: