Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے 10بڑے شہر، آبادی کتنی؟

اسلام آباد.. ادارہ شماریات نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے بعد 10 بڑے شہروں کی آبادی کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے۔کراچی ایک کروڑ 49 لاکھ نفوس پر مشتمل سب سے بڑا شہر ہے۔ لاہور کی آبادی ایک کروڑ 11 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ملک کے 10 بڑے شہروں میں کراچی کا پہلا، لاہور کا دوسرا اور فیصل آباد کا تیسرا نمبر ہے۔ کراچی کی آبادی میں 59 فیصد جبکہ لاہور کی آبادی میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا۔ کراچی کی آبادی 1998 میں 93 لاکھ 39 ہزار اور لاہور کی 51 لاکھ 43 ہزار تھی۔ ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی آبادی 20 لاکھ سے بڑھ کر 32 لاکھ ہوگئی راولپنڈی چوتھا بڑا شہر ہے اس کی آبادی 10 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ ہوگئی، گوجرانوالہ کی آبادی 11 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ تک پہنچ گئی۔ اس کا نمبر پانچواں ہے۔ چھٹا بڑا شہر پشاور ہے جس کی آبادی 9 لاکھ 82 ہزار سے بڑھ کر 19 لاکھ، ملتان ساتویں نمبر پر ہے۔ اس کی آبادی 11 لاکھ سے بڑھ کر 18 لاکھ تک پہنچ گئی۔ حیدر آباد آٹھواں بڑا شہر قرار پایا اس کی آبادی 1998 میں 11 لاکھ 66 ہزار تھی جو بڑھ کر 17 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اسلام آباد اور کوئٹہ کی آبادی بھی دگنی ہو کر 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ یہ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ 

 

شیئر: