Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کرکٹ گراﺅنڈ میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب

ہندوستانی تارکین کی شرکت ، مبارکباد ، دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا
جازان(جی ایس ایوب) جشن آزادی پاکستان کی ایک منفرد تقریب جازان کرکٹ گراﺅنڈ میں منعقد کی گئی۔ معروف سماجی شخصیت لیاقت علی مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے دیگر مہمانوں میں مسٹر جوجی اور دریا خان شامل تھے۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد قومی ترانہ پیش کیاگیاپھر راشد کلب اور زلمی جازان کے درمیان دوستانہ میچ منعقد کیا گیا۔میچ راشد کلب نے جیت لیا۔ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔تقریب میں انڈین کمیونٹی کے سرکردہ افراد بھی شامل ہوئے جنہوں نے پاکبانوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی نے سب کو مبارکباد دی۔ منتظمین خسرو خان اور محمد مصطفیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانیوں نے خیرسگالی کے جذبے سے 15اگست پر ہندوستانیوں کو مبارکباد دی اور تقریب میں شرکت پران کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں شریک افراد نے پاکستان کے جشن آزادی کا کیک کاٹا او رکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

شیئر: